احتساب عدالت: توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی نقول فراہم کیے بغیر سماعت ملتوی

Published On 27 December,2023 05:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

فریقین نے عدالت میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے، بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سماعت کے دوران ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Advertisement