شاہ رُخ اور دیپکا کی جوڑی نئے پروجیکٹ میں ایک بار پھر ایک ساتھ

image

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں ’جوان‘ اور ’پٹھان‘ میں اپنی آن سکرین کیمسٹری کے دیرپا اثرات مُرتب کرنے والے شاہ رُخ خان اور دیپکا پاڈوکون ایک بار پھر اکٹھے ہو رہے ہیں۔اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق اس بار یہ کامیاب فلمی جوڑی کسی نئی فلم کے لیے نہیں بلکہ گاڑیوں کے معروف برینڈ ہںڈائی انڈیا کی ’کریٹا ایس یو وی‘ کے اشتہار میں نظر آئے گی۔

اس اشتہار کا ٹیزر منگل کو ریلیز کیا جا چکا ہے جس میں مداحوں کو ایک جھلک دکھائی گئی ہے کہ وہ اس اشتہار میں کیا توقع کر سکتے ہیں۔ٹیزر میں دیپکا پاڈوکون سیاہ رنگ کا شاندار لباس پہنے، سُرخ لِپ سٹک لگائے اور اُڑتے بالوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔اشتہار میں موجود ایک کردار اعلان کرتا ہے کہ ’اس کھیل کا ایک ہی بادشاہ ہے۔‘  دپیکا، شاہ رُخ خان کی تصویر دکھائے ہوئے ٹیبلٹ کی طرف دیکھ کر پوچھتی ہیں کہ ’بادشاہ کہاں ہو تم؟‘ٹیزر کا اختتام شاہ رُخ خان کے اندھیرے میں ایک پُراسرار خاکے کی آمد کے ساتھ ہوتا ہے جب وہ کہتے ہیں کہ ’اب آئے گا۔‘

یاد رہے کہ بالی وُڈ کی سپرسٹار دیپکا پاڈوکون کو گاڑیوں کے معروف برینڈ ’ہنڈائی‘ نے اپنا گلوبل ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

دیپکا پاڈوکون اور شاہ رُخ خان کی سکرین جوڑی کو 2007 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے لے کر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی کامیاب فلموں تک ناظرین کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

شاہ رُخ خان اور دیپکا کی آن سکرین کیمسٹری کو شائقین نے ہمیشہ پذیرائی بخشی ہے (فائل فوٹو: کلب ایس آر کے انسٹاگرام)

ان کی 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بھی باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر سے 1000 کروڑ روپے کمائے۔اس طرح یہ سال کی دوسری سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی، یہاں تک کہ ’جوان‘ میں دیپکا پاڈوکون کے مختصر کردار نے بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاہ رُخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ تاحال سنیما گھروں میں چل رہی ہے۔ اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا پاڈوکون کہتی ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم ’فائٹر‘کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔یہ فلم رواں برس 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے دپیکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.