جمعہ، 19-اپریل،2024
( 10 شوال 1445 )
جمعہ، 19-اپریل،2024

EN

9 مئی مقدمات میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

03 اپریل, 2024 11:05

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں بریت کے لیے درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف تھانہ کھنہ میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے بانی کے وکیل نعیم پنجوتھا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے اور عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکج مبینہ کرپشن کی نذر

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس کا چالان جمع کرادیا گیا، سابق وزیراعظم کے خلاف کتنے مقدمات باقی ہیں؟

وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی توشہ خانہ کی سزا معطل کر دی گئی ہے، عدت شادی اور سائفر کیس میں سزائیں ابھی زیر التوا ہیں جب کہ 19 کروڑ پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت دی جانی ہے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top