جمعہ، 26-اپریل،2024
( 17 شوال 1445 )
جمعہ، 26-اپریل،2024

EN

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذاتِ نامزدگی منظور، مقابلہ کل ہوگا

02 مارچ, 2024 15:17

وزیراعظم پاکستان کے انتخاب کے لیے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن نے اپنے اپنے  امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

قائد ایوان کے لیے  اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کےآفس میں جمع کرائے گئے۔

اسحاق ڈار، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی اور دیگر ارکان نے کاغذات جمع کرائے، شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 7 افراد تجویز کنندہ اور 7 تائید کنندہ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے لیے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کے کاغذات اسد قیصر،علی محمد خان، عامر ڈوگر اور جنید اکبر نے سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

شہباز شریف اور عمر ایوب کے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی منظور بھی ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی آج 2 بجے تک سیکرٹری کے پاس جمع ہونے تھے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت سہ پہر3 بجے تک تھا جب کہ وزیراعظم کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top