جمعہ، 19-اپریل،2024
( 10 شوال 1445 )
جمعہ، 19-اپریل،2024

EN

پنجاب اور سندھ میں گورنر کون اور کس پارٹی کا ہوگا؟ نام سامنے آگئے

21 فروری, 2024 14:09

  پنجاب اور سندھ میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔

گورنر سندھ کیلئے کامران ٹیسوری بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق اسپیکر کے عہدے کیلئے مضبوط اُمیدوار ہیں جبکہ خواجہ آسف ااور رانا تنویر بھی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم احمد محمود پارٹی قیادت کی پہلی ترجیح ہوں گے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے لیے بھی قابل قبول ہوں گے۔

گورنر پنجاب کے نام کی حتمی منظوری آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری دیں گے۔

اس سے قبل دونوں جماعتوں نے شرائط تسلیم کر کے شراکت اقتدار کا معاہدہ طے کیا تھا، جس کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ پیپلزپارٹی کے پاس ہوگا جبکہ وفاق میں ن لیگ کا وزیر اعظم ہوگا۔

اس کے علاوہ قومی کا اسپیکر ن لیگ جبکہ سینٹ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی کے معاملات طے، شہباز شریف وزیراعظم اور زرداری صدر ہوں گے

چاروں صوبوں کے گورنرز کے حوالے سے بھی دونوں جماعتوں میں بات چیت طے ہوگئی، جس کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ن لیگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کا گورنر ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی وزارت لے گی البتہ وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دے گی۔

دوسری جانب ایم کیوایم نے سندھ کےلیے گورنرشپ اور وزارتوں پر بھی مطالبات کر رکھے ہیں جب کہ ایم کیوایم کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کررہی ہے۔

یہ پڑھیں : حکومت سازی کی خبریں،اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top